2 جولائی 2016 - 13:57
بین الاقوامی والی بال لیگ مقابلوں میں ایران کی سربیا کو شکست

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے بین الاقوامی والی بال لیگ مقابلوں میں سربیا کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے بین الاقوامی والی بال لیگ مقابلوں میں سربیا کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی.

اسلامي جمہوريہ ايران كے دارلحكومت تہران كے آزادي اسٹيڈيم ميں يكم جولائي سے بين الاقوامي والي بال ليگ مقابلوں FIVB كے تيسرے مرحلے كا آغاز ہو گيا.

اس سے قبل ايراني قومي والي بال ٹيم كے ہيڈ كوچ راول لوزانو نے كہا تھا كہ وہ سربيا كے ساتھ ميچ كھيلنے كيلئے مزيد انتظار نہيں كر سكتے.

انہوں نے كہا كہ ميں نے ايران كي قومي ٹيم كي كچھ عرصہ كوچينگ كي ليكن يہ پہلي مرتبہ ہوا كہ ايراني ٹيم كو ايراني شائيقين كے سامنے كوچنگ دي گئي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہ كہا بين الاقوامي والي بال ليگ مقابلوں ہمارے لئے ايك بہت خاص موقع ہے كہ ہم اپنے مداحوں كي حمايت كے ساتھ دنيا كي بڑي ٹيموں كے مقابلے ميں كھيلں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲